نوکری کے لئے سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے انتہائی بر ی خبر

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:07

نوکری کے لئے سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے انتہائی بر ی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2014ء) سعودی وزارت لیبر نے خبر دار کردیا ہے کہ سعودی امیدواروں کی موجودگی میں پرائیویٹ سیکٹر میں غیر ملکیوں کو ملازمت نہیں دی جائے گی اور اگلے سال جون سے نیا نظام متعارف کروا دیا جائے گا جس کے تحت ان ملازمتوں کیلئے غیر ملکیوں کی ویزا درخواستیں موصول ہوتے ہی رد کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وزارت لیبر اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ اگلے سال جون سے ایک الیکٹرانک پروگرام کا آغاز کر دیں گے اور پرائیویٹ سیکٹر کی تمام ملازمتوں کیلئے ویزا اسی پروگرام کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

اس نظام کے تحت تمام پرائیویٹ سیکٹر ملازمتوں اور امیدواروں کا الیکٹرانک ریکارڈ رکھا جائے گا اور جن ملازمتوں کیلئے سعودی شہریوں کی درخواستیں موجود ہوں گی ان کیلئے غیر ملکیوں کی ویزا درخواست ابتداءمیں ہی رد کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :