جیکب آباد ، 2عورتوں کو چرس رکھنے کے الزام میں عمر قید اور جرمانے کی سزا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:24

جیکب آباد ، 2عورتوں کو چرس رکھنے کے الزام میں عمر قید اور جرمانے کی سزا

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے 2عورتوں کو چرس رکھنے کے الزام میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد خالد حسین شاہانی کی عدالت نے 20کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر شکارپور کی رہائشی 2عورتوں مسمات خالدہ زوجہ زاہد پٹھان اور مسمات صغریٰ زوجہ سلطان منگی کو عمر قید اور 1،1لاکھ جرمانے کی سزا سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم خواتین کو مزید 6،6ماہ قید کاٹنا ہوگی ، یاد رہے کہ مذکورہ خواتین کو 18اپریل 2014کو کوئٹہ سے آنے والی مسافر ویگن سے ایکسائیز پولیس نے قومی شاہراہ سے تلاشی کے دوران 20کلو چرس سمیت گرفتار کیا تھا ۔