وفاقی پولیس اور رینجرز کی بارہ کہو میں سرچ آپریشن، مشکوک افراد کی فائرنگ ‘ رینجرز اور پولیس اہلکار بال بال بچ گئے

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:42

وفاقی پولیس اور رینجرز کی بارہ کہو میں سرچ آپریشن، مشکوک افراد کی فائرنگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) وفاقی پولیس اور رینجرز کی جانب سے بارہ کہو میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی جانب سے فائرنگ ‘ جس کے تبادلے کی صورت میں رینجرز اور پولیس اہلکار بال بال بچ گئے۔ پولیس نے ڈبل کیبن گاڑی سے اسلہہ برآمد کرلیا۔ جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ہونے والا آپریشن دہشت گرد عناصر سمیت دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کیا گیا جس دوران پولیس اور رینجرز کی ٹیم پر مشکوک افراد کیجانب سے فائرنگ کی گئی جس میں پولیس اور رینجرز اہلکار بال بال بچ گئے۔

پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈبل کیبن گاری سے اسلحہ پکڑ کر دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :