رواں ہفتے ملک بھر میں 17 دہشتگرد تختہ دار پر لٹکا دیئے جائیں گے
پیر 22 دسمبر 2014 11:03
لاہور / فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء)قانون کا پھندہ دہشت گردوں کی گردن پر کستا جا رہا ہے ، فیصل آباد میں 6 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کے بعد پنجاب میں مزید 4 قیدی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے منتظر ہیں ، ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں 17 دہشت گرد تختہ دار پر لٹکا دئیے جائیں گے۔ دہشت گردوں کی سانسیں کم ہونے لگی، فیصل آباد میں 6 قیدیوں کی پھانسی کے بعد پنجاب میں تختہ دار پر مزید دہشت گرد لٹکائے جائیں گے ۔
سزائے موت کے منتظر قیدیوں میں زاہد ، احسن ، کامران اور عمر کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بند ہیں ۔ چاروں دہشت گرد گجرات آرمی کیمپ اور ملتان میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں ملوث ہیں ۔ ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 17 دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے گی ۔(جاری ہے)
بہاولپور جیل میں قید نواز کے بلیک وارنٹ جاری ہو چکے ہیں ، اسے اگلے 24 گھنٹے میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔
سکھر جیل میں قید کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جنہیں 23 دسمبر بروز منگل صبح 6 بجے پھانسی دی جاۓ گی ۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سیکورٹی رسک قرار دیتے ہوئے پھانسیاں موخر کر دی گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے قیدی دیگر ڈسڑکٹ جیلوں میں منتقل کئے جا سکتے ہیں۔مچھ جیل میں پھانسی گھاٹ اور لیور تیار کر لیا گیا ہے تاہم قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ کا انتظار ہے ۔ مچھ جیل میں سزائے موت کے 97 قیدی ہیں ، ان میں سے 41 کیسز ہائی کورٹَ ،41 سریم کورٹ اور ایک شریعت کورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ 14 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس ہیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ جونہی انہیں ڈیتھ وارنٹ موصول ہوں گے ، ان پر عمل درآمد کر دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.