موسیقارسر ایلٹن جان کی اپنے ساتھی ڈیوڈ فرنش سے شادی

پیر 22 دسمبر 2014 11:34

موسیقارسر ایلٹن جان کی اپنے ساتھی ڈیوڈ فرنش سے شادی

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء)مشہور موسیقار سر ایلٹن جان اور ان کے ساتھی ڈیوڈ فرنش نے اپنی سول پارٹنرشپ کو شادی میں تبدیل کر لیا ہے۔اس شادی میں مایہ ناڈ اداکاروں اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔سر ایلٹن جان اور ڈیوڈ فرنش کے دو بیٹے ہیں اور سنہ 2005 میں وہ سول پارٹنرز بنے۔ان کا بڑا بیٹا زیکری 2010 میں پیدا ہوا جبکہ چھوٹا بیٹا الائجا پچھلے سال پیدا ہوا ہے۔

سر ایلٹن جان نے انسٹاگرام پر کئی تصاویر شائع کی ہیں۔

(جاری ہے)

شادی میں ڈیوڈ بیکھم بھی مدعو تھے-ان دونوں کی سول پارٹنرشپ کی تقریب 21 دسمبر 2005 میں ہوئی تھی۔مارچ میں انگلینڈ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کا قانون لاگو ہوا تھا۔ اس موقعے پر سر ایلٹن جان نے کہا تھا کہ ان کو بڑا فخر ہے کہ برطانیہ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے حوالے سے قانون میں تبدیلی کی ہے۔ایلٹن جان نے مزید کہا تھا ’ہماری سول پارٹرشپ ان لوگوں کے لیے بہت بڑی کامیابی تھی جو اس مہم کے لیے 50 اور 50 کی دہائیوں میں اس حق کے لیے لڑ رہے تھے۔ اور یہ وہ وقت تھے جب ہم جنس پرسسی کا اعتراف کھلے عام کرنا نہایت مشکل تھا اور یہ ایک مجرمانہ فعل تھا۔