کسان نے بھینسے کی فروخت کے لیے 19کروڑ روپے کی نا قابل یقین آفر مسترد کر دی

پیر 22 دسمبر 2014 11:43

کسان نے بھینسے کی فروخت کے لیے 19کروڑ روپے کی نا قابل یقین آفر مسترد ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء)آج کل بھینس یا بھینسے لاکھ یادو لاکھ کی قیمت میں مل جائے تو کسان خوشی سے پھولا نہیں سماتا لیکن ایک بھارتی کسان کے بھینسے کی قیمت19 کروڑ روپے لگ گئی مگر اس نے اسے فروخت کرنے سے صاف انکار کردیا۔ کرم ویر سنگھ کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھینسے کی قیمت بہت اچھی لگ گئی ہے مگر وہ اسے بیچ کر ماہانہ 50 لاکھ آمدنی کا خاتمہ نہیں کرنا چاہتا۔

(جاری ہے)

یہ بھینسا واقعی اپنے مالک کو ہر ماہ لاکھوں کما کردیتا ہے کیونکہ اس کا تعلق ”مراہ“ نامی بہترین نسل سے ہے اور اس کی شاندار صحت اور قابل رشک قدوقامت کی وجہ سے اس کے سپرم کی مانگ پورے بھارت میں پائی جاتی ہے۔ اس کے سپرم سے پیدا ہونے والی بھینسیں روزانہ اوسطاً 26 لیٹر دودھ دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کرم ویر ہر ماہ اس کے سپرم کے بدلے 50 لاکھ تک کمالیتا ہے۔ اس وی آئی پی بھینسے کا نام بھیم ہے اور اس کی خوراک اور دیکھ بھال پر روزانہ 5000 روپے خرچ ہوتے ہیں۔