سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم”ایکس ماکینا“کا پہلاکلپ جاری

پیر 22 دسمبر 2014 11:51

سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم”ایکس ماکینا“کا پہلاکلپ جاری

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء)سنسنی اور تھرلر سے بھرپور سائنس فکشن فلم” ایکس ماکینا“ کا پہلاکلپ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایلکس گارلینڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے پروگرامرز کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک مقابلے کے بعد روبوٹ کی صلاحیت اور مصنوعی ذہانت بڑھانے کیلئے ایک ہفتے کے مشن پر بھیجا جاتا ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ڈامہنال گلیسن،آسکر ایساک اور ایلیشیا وکاندر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔اسکاٹ روڈن کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم آئندہ سال 23جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔