ایشوریہ رائے شاہ رخ کے ساتھ جوڑی بنانے کوتیار

پیر 22 دسمبر 2014 11:57

ایشوریہ رائے شاہ رخ کے ساتھ جوڑی بنانے کوتیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء)ایشوریہ رائے شاہ رخ کے ساتھ جوڑی بنانے کیلئے تیار ہو گئی-شاہ رخ خان اور سابقہ ملکہ حسن ایشوریہ رائے 12 برس بعدایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کو تیار۔بالی وڈ فلم انڈسٹری کو ”جوش“، ”محبتیں“ اور ”دیوداس“جیسی کامیاب اور لاجواب فلمیں دینے والی جوڑی ایک ساتھ پھر تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں بھاتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان اورسابقہ ملکہ حسن ایشوریہ رائے 12 برس بعد فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔بھارتی ہدایتکار روہت شیٹھی ماضی کی مشہور ترین فلم ”چلتی کا نام گاڑی“ کا ری میک بنارہے ہیں۔اس فلم میں مرکزی کردار کشور کمار اور مدھو بالا نے نبھائے تھے اور اب یہ کردار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے ادا کریں گی۔ روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ ”چلتی کا نام گاڑی“ کا ری میک بھی ان کی گزشتہ فلموں کی طرح کامیاب ہوگا۔