اشانت شرما پر برسبین ٹیسٹ میں ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا

سست گیند بازی کیلئے آسٹریلوی ٹیم کو بھی جرمانہ دینا پڑیگا

پیر 22 دسمبر 2014 12:01

اشانت شرما پر برسبین ٹیسٹ میں ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر میچ فیس ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء)بھارت کے فاسٹ بولر اشانت شرما پر برسبین ٹیسٹ میں ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اس کے علاوہ میچ ریفری نے سست گیند بازی کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم پر بھی جرمانہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشانت شرما کو آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا۔

شرما پر الزام ہے کہ انھوں نے برسبین میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ کو آوٴٹ کرنے پر ناشائستہ زبان کا استعمال کیا تھا۔آئی سی سی کی ریلیز کے مطابق ایشانت شرما کو کھلاڑیوں کے لیے بنے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا ہے۔یہ قانون بین الاقوامی میچوں کے دوران نازیبا زبان یا اشاروں سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران ایشانت شرما کو ٹیلی ویژن کی سکرین پر سٹیون سمتھ کو آوٴٹ کرنے کے بعد برا بھلا کہتے ہوئے دیکھا گیا۔آئی سی سی نے کہا کہ شرمانے اپنی غلطی مان لی ہے اور میچ ریفری کے جرمانہ لگانے کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔آسٹریلیا کے کپتان سمتھ پر میچ فیس کا 60 فیصد اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔سمتھ کا آسٹریلیا کی جانب سے بطور کپتان یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔