جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 22 دسمبر 2014 12:19

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

پورٹ الزبتھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے۔ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز نے کالی آندھی کو اننگز اور 220 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :