اس وقت زندگی کے خوبصورت دور سے گزر رہی ہوں ‘ اداکارہ مدیحہ شاہ

پیر 22 دسمبر 2014 12:27

اس وقت زندگی کے خوبصورت دور سے گزر رہی ہوں ‘ اداکارہ مدیحہ شاہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد انتہائی خوش و خرم زندگی بسر کر رہی ہوں، اب میں زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی اپنے دامن میں سمیٹناچاہتی ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فنکار زندگی بھر فنکار ہی رہتا ہے مگر اس کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے جس میں خوشی اور دکھ ساتھ رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میری دعا ہے کہ خدا سب کو خوشیاں عطاء کرے ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ اس وقت میں اپنی زندگی کے خوبصورت دور سے گزر رہی ہوں ، اپنی موجودہ زندگی سے جس قدر مطمئن ہوں کہ دل میں چاہتا ہے کہ وقت رک جائے مگر انسان کی ساری خواہشیں تو پوری نہیں ہوتی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں جس کی تمام آرزوئیں پوری ہوئیں، چند ایک اور بھی ہیں اور وہ بھی خدا جلد پوری کرے گا ۔