شبنم مجید نے سانحہ پشاور کے باعث بھارتی فلم میں گانے سے معذرت کر لی

پیر 22 دسمبر 2014 12:41

شبنم مجید نے سانحہ پشاور کے باعث بھارتی فلم میں گانے سے معذرت کر لی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) گلوکارہ شبنم مجید نے سانحہ پشاور کے باعث بھارتی فلم میں گانے سے معذرت کر لی ، ذہنی طور پر پریشان ہوں ، جنوری میں گانا ریکارڈ کروانے کی حامی بھر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید نے سانحہ پشاور کے افسوس میں بھارتی فلم میں گانا ریکارڈ کروانے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس وقت ذہنی طور پر پریشان ہوں ، میرا دماغ اتنے بڑے سانحے کے بعد میرا ساتھ نہیں دے رہا ۔ بھارتی فلمساز نے شبنم مجید سے درخواست کی کہ وہ جنوری میں گانا ریکارڈ کروادیں جس کے جواب میں شبنم مجید نے جنوری میں گانا ریکارڈ کروانے کی حامی بھر لی ۔

متعلقہ عنوان :