چین ‘ عریاں فلموں اور قمار بازی کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں 3ہزار افراد گرفتار

پیر 22 دسمبر 2014 12:47

چین ‘ عریاں فلموں اور قمار بازی کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں 3ہزار ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) چین کے جنوبی صوبہ میں عریاں فلموں اور قمار بازی کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں 3ہزار افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی چین کے صوبہ گوا نگڈونگ میں رواں برس اپریل سے جاری آپریشن کے نتیجے میں تین ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ‘ 30 ملین یو آن بھی قبضہ میں لے لئے گئے ہیں حکام کے مطابق آپریشن کا مقصد ملک سے عریاں فلموں ‘ قمار بازی اور انٹرنیٹ سے غیر اخلاقی مواد کا صفایا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :