ملکی ترسیلات زر میں پانچ ماہ کے دوران 15 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پیر 22 دسمبر 2014 14:24

ملکی ترسیلات زر میں پانچ ماہ کے دوران 15 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 15فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر2014ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 7 ارب 40کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر بھیجی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 6 ارب40 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر کی گئی تھیں۔

ایس بی پی کے مطابق اکتوبر2014ء کے مقابلہ میں نومبر2014ء کے دوران ترسیلات زر میں 4.5 فیصد کی کمی جبکہ نومبر2013ء کے مقابلہ میں نومبر2014ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانیوالی رقوم میں 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ملک میں وصول ہونے والی ترسیلات زر کی شرح میں مجموعی طور پر15.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔