کراچی ،اسکول وینز کو مقناطیسی بم سے اڑانے کی اطلاعات پر نگرانی سخت کردی گئی
پیر 22 دسمبر 2014 16:48
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) اسکول وین کو دہشت گردوں کی جانب سے مقنا طیسی بم کے ذریعے بچوں سمیت اڑائے جانے کی اطلاع پر سخت نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام بڑے اسکولوں میں چلنے والی اسکول وینز کے کوائف ٹریفک پولیس کو جمع کرانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ اسکول وینز کے ڈرائیوروں کی بھی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔
انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق کالعدم دہشت گرد بچوں کو اسکول لانے اور لے جانے والی گاڑیوں میں میگنٹ بم نصب کر سکتے ہیں۔ اس اطلاع پر الرٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو نگرانی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔(جاری ہے)
سیکریٹری داخلہ نیاز علی عباسی نے کہا ہے کہ یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو لانے اور لے جانے کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں دہشت گردی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ ان گاڑیوں کو مقنا طیسی بموں سے اڑایا جا سکتا ہے ۔
سیکریٹری داخلہ سندھ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ، ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز سندھ اور تمام اضلاع کے تعلیمی اداروں کے پرنسپلز طلباء و طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنیوالے مالکان کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس منعقد کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.