اسپین کی عدالت کاشہزادی کرسٹینا کیخلاف مقدمہ چلانے کا حکم،

کرپشن کے مقدمے کا سامناکرنے والی شاہی خاندان کی وہ پہلی شخصیت ہیں ، رپورٹ

پیر 22 دسمبر 2014 22:23

اسپین کی عدالت کاشہزادی کرسٹینا کیخلاف مقدمہ چلانے کا حکم،

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء)اسپین کی عدالت نے شہزادی کرسٹیناکیخلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کاحکم دیدیا کرپشن کے مقدمے کا سامناکرنے والی شاہی خاندان کی وہ پہلی شخصیت ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین کے بادشاہ فلپ ششم کی بہن شہزادی کرسٹینا کے خلاف بالئیریک کی ہائی کورٹ نے ٹیکس فراڈ کیس میں مقدمہ چلانے کا حکم دیدیا ہے۔ شاہی جوڑے کے خلاف غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی اور کمپنی کے فنڈز کو گھریلو اخراجات کے لیے خرچ کرنے کے الزامات ہیں۔ شہزادی کرسٹینا اور ان کے شوہر نے الزامات کی تردید کی اسپین کے شاہی خاندان کوسخت ہزیمت کا سامنا کر ناپڑا