پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم 28 افغان قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل سکھر سے رہا کرکے ملک بدر کر دیا

افغانی باشندوں کو سخت سیکیورٹی میں پاک افغان بارڈر پر چھوڑا جائیگا ،ذرائع

پیر 22 دسمبر 2014 22:24

پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم 28 افغان قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل سکھر ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) ڈسٹرکٹ جیل سکھر سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 28 افغان قیدیوں کو رہا کر دیا جنہیں افغان سفارتخانے کے نمائندے سہراب خان کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار افغان باشندے سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے جنہیں مختلف اوقات میں گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل سکھر منتقل کیا گیا تھا۔ افغان قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل سکھر سے سخت سیکیورٹی میں دو گاڑیوں کے ذریعے بذریعہ چمن پاک افغان بارڈر کیلئے روانہ کیا گیا جہاں سے انہیں افغانستان بھیجا جائیگا۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سندھ بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن تیزی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے جنہیں گرفتار کرکے ملک بدر کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :