آزادی اور انقلاب مارچ کے دوران راستے روکنے کیلئے کرائے پر لئے گئے کنٹینرز کا کرایہ ادا نہ کرنے کی درخواست پر آئی جی پولیس کو نوٹس جاری

پیر 22 دسمبر 2014 23:23

آزادی اور انقلاب مارچ کے دوران راستے روکنے کیلئے کرائے پر لئے گئے کنٹینرز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے آزادی اور انقلاب مارچ کے دوران راستے روکنے کیلئے کرائے پر لئے گئے کنٹینرز کا کرایہ ادا نہ کرنے کی درخواست پر آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے کنٹینر سپلائی کرنے والے شہری رانا شاہد جمیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے آزادی اور انقلاب مارچ کے دوران کئی روز تک تیس کنٹینرز کرائے پر حاصل کئے جن کا کرایہ پندرہ لاکھ پچیس ہزار روپے بنتا ہے مگر طے شدہ معاہدے کے مطابق پنجاب پولیس کرایہ کی رقم ادا نہیں کر رہی ، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کرایہ کی وصولی کیلئے آئی جی پولیس اور حکومت کو متعدد درخواستیں دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہذا آئی جی پولیس کو کرایہ پر لئے گئے کنٹینرز کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :