پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
منگل 23 دسمبر 2014 10:56
لاہور/ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) لاہور میں سردی کی لہر برقرار ہے ، دھند چھٹنے کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ، موٹر وے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ڈرائیورز دھند چھٹنے تک جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کریں ، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم سرد ہوگیا۔ رواں ہفتے کے دوران شروع ہونے والا دھند کا سلسلہ پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت بھی برقرار ہے ۔
لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم کسی حد تک دھند چھٹنے کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔(جاری ہے)
دوسری طرف موٹر وے حکام نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں کمی آنے تک ڈرائیورز جی ٹی روڈ پر سفر کریں ۔ کم رفتار کے ساتھ فوگ لائیٹس بھی جلائیں ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں موجود تو ہیں تاہم سسٹم کمزور ہونے کے باعث بارشیں نہیں ہوں گی ۔
موسم سرما کی باقاعدہ بارشیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ، آئندہ ہفتے موسم بتدریج سرد اور خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں موٹر وے اور جی ٹی روڈ دھند کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ دوسری طرف شہر قائد کے مختلف علاقوں میں علیٰ الصبح ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوئے ، ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کہیں کہیں مزید ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے تاہم دوپہر تک دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.