آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے شروع، 52 دن باقی ‘ دنیا بھر سے 14ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگے

منگل 23 دسمبر 2014 11:47

آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے شروع، 52 دن باقی ‘ دنیا بھر سے ..

سڈنی /ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے شروع ہونے میں 52 دن باقی رہ گئے ‘ورلڈ کپ 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ ہوگا بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، بھارت نے 2011ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ورلڈ کپ کاؤنٹ ڈاؤن کی 100 روزہ تقریب دبئی میں منعقد ہوچکی ہے جس میں دفاعی چیمپن بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور دوسری ٹیموں کے قائدین سمیت آئی سی سی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔گروپ بی میں پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایک دوسرے کے خلاف ایڈیلیڈ اوول گراوٴنڈ میں میچ سے کریں گے۔ مبصرین کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے پاس میزبان ہونے کی وجہ سے ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے تاہم جنوبی افریقہ، پاکستان اور سری لنکا بھی ٹائٹل کی دوڑ کی مضبوط امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :