ماریا شراپووا گھروں میں صفائی کی ترغیب دیتی دکھائی دیں گی

منگل 23 دسمبر 2014 11:49

ماریا شراپووا گھروں میں صفائی کی ترغیب دیتی دکھائی دیں گی

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)عالمی نمبر دو شراپوواگھروں میں صفائی کی ترغیب دیتی دکھائی دیں گی میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ ایک اشتہار میں میں ٹوائلٹ صاف کرتی نظر آئینگی۔ روسی ساحرہ اس قبل اپنے نام سے کینڈی” شوگرپووا“ بھی متعارف کراچکی ہیں۔ شراپووا کافی عرصے ٹوائلٹ کلینر ”ٹوائلٹ پووا “بنانے والی کمپنی سے منسلک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں آج کل ٹینس کے آف سیزن سے لطف اندوز ہورہی ہوں، کرسمس اور نیو ائیر کے حوالے سے کئی منصوبے بنائے ہیں۔ شراپووا اپنے بوائے فرینڈ ٹینس اسٹار گریگور ڈمتروف کے ساتھ نیویارک میں کرسمس منانا چاہتی ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک شراپووا ڈبلیو ٹی اے 2015 برسبین ٹینس ٹورنامنٹ سے سیزن کا آغاز کرنے لئے پر عزم ہیں اور دوبارہ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بننے کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ شراپووا نے رواں برس فرنچ اوپن ٹائٹل حاصل کیاتھا۔