ویمن بیس بال چیمپئن شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

منگل 23 دسمبر 2014 11:49

ویمن بیس بال چیمپئن شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)پاکستان بیس بال فیڈریشن اور پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 12 ویں ویمن بیس بال چیمپئن شپ 28 سے 31 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیخ مظہر احمد چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خاور شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد سے 2016 میں ہونے والے ویمن بیس بال ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت ویمن بیس بال سیریز جنوری 2015 میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔ ٹیم کی سلیکشن کیلئے سید خاور شاہ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں جمیل کامران اور مصدق حنیف شامل ہیں۔