شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل سے ٹرینی ڈاکٹر کی لاش برآمد

منگل 23 دسمبر 2014 12:02

شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل سے ٹرینی ڈاکٹر کی لاش برآمد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل سے ٹرینی ڈاکٹر کی لاش برآمد کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز ہاسٹل سے ٹرینی ڈاکٹر شازیہ کی لاش برآمد ہوئی ہے جن کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی موت زہریلے انجکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شازیہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھیں جبکہ پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر شازیہ کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی موت خود کشی کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔