بیٹی کو جامعہ حفصہ سے بازیاب کرانا چاہتا ہوں،عبدالقیوم
منگل 23 دسمبر 2014 12:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء)جہاں سول سوسائٹی کے اراکین لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مہم چلارہے ہیں، وہیں ایک ضعیف اور پریشان حال باپ بھی ذاتی وجوہ کی بنا پر اس مہم کا حصہ ہے۔ عبدالقیوم نامی ایک شخص نے، آبپارہ پولیس اسٹیشن کے باہر مولانا عبدالعزیز کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لیے جمع مظاہرین کو یہ بتا کر حیران کردیا کہ وہ مولانا عبدالعزیز کی بیوی ام حسن کے خلاف احتجاج کررہا ہے۔
یہ بات بہت عجیب لگی کہ جہاں سول سوسائٹی کے اراکین لال مسجد کو مولانا عبدالعزیز سے 'بازیاب' کرنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، وہیں عبد القیوم، ام حسن کی زیرِ نگرانی چلائے جانے والے بچیوں کے مدرسے جامعہ حفصہ سے اپنی بیٹی کو 'بازیاب' کرانا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
راولپنڈی کے مسلم ٹاؤن کا رہائشی عبدالقیوم، جو خلیجی ریاست شارجہ کی طرف سے پروفیشنل کرکٹر رہ چکا ہے، نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی عظمیٰ نے سات ماہ قبل گھر چھوڑا تھا اور اسے جامعہ حفصہ میں رکھا گیا ہے۔
عبدالقیوم کے مطابق ان کی 26 سالہ بیٹی نے مذہبی تعلیم کا چار سالہ کورس کیا اور اپنی گریجویشن کے بعد ایک رات اچانک گھر چھوڑ دیا۔ جس کے بعد ام حسن کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی جس میں انھیں اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی کو جامعہ حفصہ میں رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اپنی بیٹی کو واپس لانے کی میری تمام کوششیں بے سود ہو گئی ہیں'۔ 'میں نے مذہبی رہنماؤں کو خطوط بھی لکھے اور جامعہ حفصہ کے خلاف آبپارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کی بھی کوشش کی لیکن پولیس نے میرا مقدمہ درج نہیں کیا حتیٰ کہ لال مسجد کے ایک گارڈ نے آبپارہ پولیس اسٹیشن کے سامنے مجھ پر تشدد بھی کیا'۔ عبدالقیوم کے مطابق ام حسن کی جانب سے اس بات کی بھی دھمکی دی گئی کہ 'میں معاشرے میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوں گا'۔ انھوں نے کو بتایا کہ میری بیٹی گھر واپس آنا چاہتی ہے، لیکن ام حسن مجھے اپنی بیٹی سے اکیلے میں ملنے تک نہیں دیتیں۔ 'مجھے لگتا ہے کہ انھوں نے میری بیٹی کی برین واشنگ کردی ہے'۔ عبد القیوم کے ہمراہ موجود ایک باریش شخص محمد عمران نے کہانی کو نیا رخ دیتے ہوئے کہا کہ 'اُس کی تین سال قبل عظمیٰ سے منگنی ہوئی تھی، جس کے بعد وہ سعودی عرب چلا گیا'۔ 'جب میں واپس آیا تو تو مجھے علم ہوا عظمیٰ جامعہ حفصہ چلی گئی ہے اور گھر واپس نہیں آنا چاہتی، میں نے اس سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن مجھے ناکامی ہوئی'۔ عبد القیوم کے مطابق اُس نے ام حسن سے عظمی اور عمران کے نکاح کی درخواست کی تاہم انھوں نے جواب دیا کہ استخارہ کے مطابق یہ رشتہ دونوں کے لیے بہتر نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.