اسلام آباد:ایئرپورٹ اور گردو نواح میں سرچ آپریشن جاری

ایئرپورٹ کے داخلی و خارجی راستے بند کردئیے گئے

منگل 23 دسمبر 2014 12:48

اسلام آباد:ایئرپورٹ اور گردو نواح میں سرچ آپریشن جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) اسلام آباد ایئرپورٹ اور گرد و نواح میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران ایئرپورٹ کے داخلی و خارجی راستے بند کردئیے گئے ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں رات گئے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور گرد و نواح میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران ایئرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 12 افرد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :