ورلڈ کپ کے حتمی سکواڈ کے اعلان کے لیے پی سی بی کو مشکلات

منگل 23 دسمبر 2014 12:55

ورلڈ کپ کے حتمی سکواڈ کے اعلان کے لیے پی سی بی کو مشکلات

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -23 دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے ورلڈ کپ 2015ء کے حتمی 15کھلاڑیوں کا اعلان کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بلے بازوں کی کار کر دگی نے سلیکٹرز کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسد شفیق سمیت کئی کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف خاطر خواہ کاکر دگی کا مظاہرہ نہ کر سکے ،کھلاڑیوں کی انجریز اور ان پر عائد پابندی نے بھی بورڈ کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

مایہ ناز سپنر سعید اجمل کی پابندی بورڈ کے لیے سب سے بڑا دھچکا ثابت ہوئی، محمد حفیظ کی پابندی نے بھی سلیکٹرز کی مشکلات بڑھا دی ہیں ۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست آئی سی سی کو بھجوانے کی آخری تاریخ 7جنوری ہے ۔

متعلقہ عنوان :