انگلش کرکٹ بورڈ پیٹرسن کو نظر انداز کرکے بہت بڑی بھول کر رہا ہے، میتھیو ہیڈن

منگل 23 دسمبر 2014 12:57

انگلش کرکٹ بورڈ پیٹرسن کو نظر انداز کرکے بہت بڑی بھول کر رہا ہے، میتھیو ..

سڈنی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) آسٹریلیا کے سابق بلے باز میتھیو ہیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کیون پیٹرسن کو نظر انداز کرکے بہت بڑی بھول کر رہا ہے۔انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ کیون پیٹرسن کا سینٹرل کنٹریکٹ فروری میں ختم کردیا گیا تھا۔میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کیون پیٹرسن کی انگلینڈ ٹیم میں عدم موجودگی ایک بے تکی سی بات ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کیون پیٹرسن کو انگلینڈ ٹیم کے ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل نہ کر کے بہت بڑی بیوقوفی کی ہے-پیٹرسن کا کہنا ہے کے وہ انگلینڈ ٹیم میں اپنی جگہ کو دوبارہ حاصل کرنے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔ایئن مورگن کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کے بعد کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایئن مورگن کو پیغام بھیجا ہے جس میں انھوں نے مورگن کو انگلینڈ ٹیم کے نئے کپتان دی بننے پر مبارک باد دی اور ٹیم میں اپنی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :