سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کانٹے کی ہوگی،ٹام لیتھم

منگل 23 دسمبر 2014 12:58

سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کانٹے کی ہوگی،ٹام لیتھم

آکلینڈ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ٹام لیتھم نے کہاہے کہ سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کانٹے کی ہوگی،کھلاڑی سیریز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم پور طرح تیار ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ کھلاڑی سیریز میں اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور مہمان ٹیم کو شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انہیں پوری توقع ہے کہ یہ سیریز کانٹے کی ہوگی اور اس میں شائقین کرکٹ کو بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ خیال رہے کہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 7 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔سری لنکن ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز ٹیسٹ سیریز سے کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :