فلموں میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں ، ٹی وی تک ہی خود کو محدود رکھنا چاہتی ہوں ‘ ندا یاسر

منگل 23 دسمبر 2014 13:21

فلموں میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں ، ٹی وی تک ہی خود کو محدود رکھنا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں ، صرف ٹی وی تک ہی خود کو محدود رکھنا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے نامور فلمسازوں نے فلم میں کام کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے مگر میں نے ان سے معذرت کر لی ہے کیونکہ میرا شوق صرف ٹی وی کی حد تک ہے اور ٹی وی ہی میری پہچان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے شوہر یاسر نواز کی بطور پروڈیوسر بننے والی فلم میں بھی کام نہیں کر رہیں ۔