میسی کو کہاں کھلانا ہے ،شکیرہ نے جیراڈ پیکے کو بتا دیا

منگل 23 دسمبر 2014 13:36

میسی کو کہاں کھلانا ہے ،شکیرہ نے جیراڈ پیکے کو بتا دیا

بارسلونا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -23 دسمبر 2014ء )سپین اور باسلونا فٹ بال کلب کے دفاعی کھلاڑی جیراڈ پیکے کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب گرل فرینڈ اور مشہور گلوکارہ شکیرہ نے انہیں ان کی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی کو سینٹر فارورڈ کے طور پر کھلانے کا مشورہ دے ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پیکے نے سوشل میڈیا پر اپنی ڈریم لائن اپ کا ااعلان کیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی لیونل میسی کو بطور ونگر رکھا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

ان کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی گرل فرینڈ شکیرہ نے کہا کہ ’’میسی رائٹ پر کیا کر رہا ہے ، وہ ایک سینٹر فارورڈ ہے ،ہوش کرو ‘‘۔ پیکے نے شکیرہ کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ میں کیا کر رہا ہوں، انتظار کرو اور دیکھو،میں نے اپنی حکمت عملی ٹھیک بنائی ہے ‘‘۔ پیکے اور شکیرہ کے مابین اس چھیڑ خانی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا پیکے نے شکیرہ کی ایک امریکی چینل کے مقابلہ گلوکاری ’’دی وائس ‘‘میں بطو ر جج کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ؟۔