اسلام آباد ایئرپورٹ اور گرد و نواح میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن ‘درجنوں مشکوک افراد گرفتار

منگل 23 دسمبر 2014 13:40

اسلام آباد ایئرپورٹ اور گرد و نواح میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ اور گرد و نواح میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کے دور ان درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیاکئی کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ایئرپورٹ کے داخلی و خارجی راستے بند کردیے گئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے اس سلسلے میں رات گئے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور گرد و نواح میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران ایئرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 12 افرد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کردیا گیاایس پی رورل شاکراللہ بنگش کے مطابق آئی جی پولیس کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ فقیر کلے کے اطراف میں بھی مشتبہ افراد ک موجودگی پر سرچ آپریشن کیا گیا ۔ تلاشی آپریشن کے دوران دھند کے باعث پولیس اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ -

متعلقہ عنوان :