ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیداکرکے قیمتوں میں مزید 20روپے اضافہ کر دیا گیا

منگل 23 دسمبر 2014 14:10

ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیداکرکے قیمتوں میں مزید 20روپے اضافہ کر دیا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے بھی عوام کی کھال اتارنا شروع کر دی ، مصنوعی قلت پیداکر کے قیمت میں مزید 20روپے اضافہ کر دیا جس سے فی کلو قیمت 200روپے تک جا پہنچی ، متعلقہ اداروں نے کارروائی کی بجائے چپ سادھ لی ۔

(جاری ہے)

دکانداروں کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے سپلائی محدود کر دی گئی ہے جسکے باعث وہ بھی مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں ۔

سروے کے مطابق گزشتہ روز کئی علاقوں میں ایل پی جی سرے سے ہی دستیاب نہیں تھی جبکہ جن دکانوں پر گیس دستیاب تھی وہاں پر قیمت مزید 20روپے اضافہ ہو گیا ہے اور قیمت 200روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت260روپے اضافے سے 2600 جبکہ کمرشل سلنڈر 900روپے اضافے سے 9000ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ دوسری طرف اوگرا سمیت دیگر محکموں نے کسی کارروائی کی بجائے چپ سادھ لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :