بگ بیش لیگ،سڈنی سکسرز ہوبارٹ ہریکینز کیخلاف 7وکٹوں سے فتحیاب

منگل 23 دسمبر 2014 14:56

بگ بیش لیگ،سڈنی سکسرز ہوبارٹ ہریکینز کیخلاف 7وکٹوں سے فتحیاب

ہوبارٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -23 دسمبر 2014ء )بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 7وکٹوں سے مات دے دی ہے ۔ ہوبارٹ میں کھیلا جارہا یہ میچ خراب موسم کے باعث کچھ دیر سے شرو ع ہوا جس کے باعث اسے 19،19اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ ہوبارٹ ہریکینز نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 19اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

ہوبارٹ ہریکینز کے کپتان جارج بیلی71،وکٹ کیپر بلے با ز ٹم پین 36اور اوپنر بین ڈنک 23رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے 3،موزز ہینریکس نے 2جبکہ ڈگ بولنجر اور لیوک ڈوران نے 1،1کھلاڑی کو پوویلین واپس بھیجا۔سڈنی سکسرز نے 155رنز کا ہدف با آسانی 19.1اوورزمیں 3وکٹوں پر پورا کر لیا ۔سڈنی کی جانب سے مائیکل لمب نے 44اور جورڈن سلک نے ناقابل شکست 31رنز سکور کیے ۔ہوبارٹ ہریکینز کی جانب سے جو مینی ، زاویئر ڈوہرٹی اور کیمرون بووائیس نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔