نجی ہیلتھ سینٹر میں دوران زچگی خاتون جاں بحق‘ ورثا ء کا سخت احتجاج

منگل 23 دسمبر 2014 14:56

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) مقامی نجی ہیلتھ سینٹر میں دوران زچگی خاتون جاں بحق‘ ورثا کا سخت احتجاج‘ اسسٹنٹ کمشنر نے ہیلتھ سینٹر سیل کردیا‘ لیڈی ڈاکٹر سمیت تین افراد کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سب میرپور ماتھیلو شہر میں واقعہ بھٹائی میڈیکل سینٹر پر گاؤں اللہ ورایو کلہوڑو کے ایک شخص عبیداللہ کلہوڑو کی بیوی نازیہ بی بی کو ڈلیوری کیلئے لایا گیا اس دوران ڈاکٹر زیب النساء نے معائنہ کے بعد ادویات تجویز کیں جبکہ دوران زچگی نازیہ بی بی انتقال کرگئیں اس پر ورثا نے اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمسنر میرپور ماتھیلو ایم عثمان طاہر جھپہ نے شکایت پر میڈیکل سینٹر کو سیل کردیا ہے۔ دوسری جانب میرپور ماتھیلو پولیس اسٹیشن پر لیڈی ڈاکٹر زیب النساء‘ منیر احمد چڈہڑ‘ اقبال چوہڑ کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کلہوڑا قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد شفیع محمد کلہوڑو‘ اللہ ودھایو کلہوڑو‘ عبیداللہ کلہوڑو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔