حیدرآباد،تین دہشت گردوں کی زندگی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا

ڈیتھ وارنٹ انتظامیہ کو مل گئے ،پھانسی کے انتظامات مکمل،کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا

منگل 23 دسمبر 2014 15:53

حیدرآباد،تین دہشت گردوں کی زندگی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)حیدرآباد جیل میں تین دہشت گردوں کی زندگی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، پھانسی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،جس کے بعد کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد سینٹرل جیل میں بندتین دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو مل گئے ہیں۔ اہل خانہ سے ملاقات کے بعد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ شاہسوار اور صابر بلوچ 1998 میں تربت طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں ملوث تھے، جب کہ سلیم مسیح نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسر کی اہلیہ کو قتل کیا تھا۔