نوجوانوں نے داعش میں شمولیت کیلئے بنکوں سے قرضوں کی درخواست کر دی

منگل 23 دسمبر 2014 16:10

نوجوانوں نے داعش میں شمولیت کیلئے بنکوں سے قرضوں کی درخواست کر دی

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) ملائشیا میں عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش میں شمولیت کے خواہاں نوجوانوں نے بنکوں سے قرضے کے حصول کیلئے درخواستیں دی ہیں۔ ان میں سے بعض اپنے خیرخواہوں سے ملنے والی رقوم سے ''سفرِ جہاد'' پر روانہ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملائیشئن اخبار" نیو سٹریٹس ٹائمز" نے اپنی اشاعت میں پولیس رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے پانچ حامیوں کو عراق اور شام کے سفر پر جانے سے روکا گیا ہے۔

انھوں نے اس سفر پر روانہ ہونے کے لیے اپنی تمام جمع پونجی فروخت کردی تھی اور بنکوں سے تیس ہزار ڈالرز تک قرضہ لیا تھا۔ انسداد دہشت گردی ڈویڑن کا کہنا ہے کہ وہ بینکوں کو داعش سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے قرضے واپس لینے کی ہدایت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :