پولیس نے ایدھی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

منگل 23 دسمبر 2014 16:44

پولیس نے ایدھی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پولیس نے عبدالستار ایدھی کے دفتر میں ڈکیتی کے مرکزی ملزم جمشید کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساﺅتھ اونویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایڈھی ڈکیتی کے مرکزی ملزم جمشید کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساﺅتھ نوید خواجہ کے مطابق جمشید کے قبضے سے ایک کروڑ کے پرائز بانڈ برآمد کر لئے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق جمشید لوٹی ہوئی رقم کے ساتھ کراچی سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :