لاہور ہائیکورٹ نے ہنگامہ آرائی اور پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار عوامی تحریک کے دس کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
منگل 23 دسمبر 2014 18:37
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہنگامہ آرائی اور پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار عوامی تحریک کے دس کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بھیرہ انٹرچینج پر پر امن احتجاج کرنے پر پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ قائم کر کے عوامی تحریک کے ان کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان نے احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لیا،بھیرہ انٹر چینج پر پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا لہذا ملزمان کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عوامی تحریک کے دس کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کر تے ہوئے ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.