لاہور کے تین گرجا گھر حساس قرار،باقی 478 چرچزتین کیٹگریز میں تقسیم،

نئے کرسمس سیکورٹی پلان کیلئے چھ ایس پیز،35ڈی ایس پیز،83 انسپکٹرز سمیت5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے

منگل 23 دسمبر 2014 18:40

لاہور کے تین گرجا گھر حساس قرار،باقی 478 چرچزتین کیٹگریز میں تقسیم،

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) کرسمس تقریبات کے حوالے سے لاہور کا سیکورٹی پلان تہار کر لیا گیا ہے ، جس میں لاہور کے تین چرچ کو حساس قرار دئیے جانے کے بعد،باقی 478چرچز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور میں چھ ایس پیز،35ڈی ایس پیز،83 انسپکٹرز سمیت5 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی چارٹ کے مطابق احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ شہر بھر میں 69 چرچز کو اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے جبکہ بی میں94 اور سی میں315 گرجا گھر شامل ہیں۔اہلکاروں سے ہر لمحہ کوآرڈینیشن کے لئے ایس پی سیکیورٹی ملک لیاقت اور ایس پی ہیڈ کورٹر عمر سعید ذمہداریاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :