پاکستان ، افغانستان اور ایساف فوج کا پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف ملکر مربوط کارروائیاں کرنے پر اتفاق،
افغان اور ایساف فوجی سربراہوں کی طرف سے آپریشن ضرب عضب کی تعریف، اس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک بری طرح تباہ ہوئے ہیں،فوجی سربراہ
منگل 23 دسمبر 2014 18:52
راولپنڈی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) پاکستان ، افغانستان اور ایساف فوج نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف ملکر مربوط کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغان فورسز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مل کر دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے جبکہ افغان اور ایساف کے چیفس آف جنرل سٹاف نے پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک بری طرح تباہ ہوئے ہیں۔
افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی اور ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے منگل کو یہاں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پشاور میں پیش آنے والے سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس میں 133بچوں سمیت 149بے گناہ شہید ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی جی ایچ کیو میں افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد اور ایساف کمانڈر کا جنرل راحیل شریف نے استقبال کیا ۔
بعد ازاں دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جس میں افغان آرمی چیف اور ایساف کمانڈر خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ کی یقین دہانی کرائی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی دہشت گردوں کیخلاف حالیہ افغان فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دونوں مہمانوں کو دہشت گردی کے خاتمے کی بھی یقین دہانی کرائی جبکہ دونوں عسکری قیادتوں کے درمیان سرحدوں کے دونوں اطراف انٹیلی جنس اور آپریشن شیئرنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ معزز مہمانوں نے بھی پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو بہت نقصان پہنچا ہے جو خطے کیلئے بہت مفیدہےمزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.