پاکستان اورروس نے کراچی سے لاہورتک ایل این جی پائپ لائن بچھانے کے ایک ارب 70کروڑڈالر کے منصوبے پر دستخط کردیے،
اگلے سال مارچ سے قبل ایل این جی کی سپلائی شروع ہونے کا امکان
منگل 23 دسمبر 2014 19:12
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پاکستان اورروس نے کراچی سے لاہورتک ایل این جی پائپ لائن بچھانے کے ایک ارب 70کروڑڈالر کے منصوبے پر دستخط کردیے ہیں،امکان ہے کہ اگلے سال مارچ سے قبل ایل این جی کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔پاکستان اورروس کے مابین کئی دہائیوں بعددفاعی شعبے میں معاہدہ کے بعد یہ پہلا توانائی منصوبہ ہے۔اس توانائی معاہدہ پرروسی وزیر دفاع کے دورہ کے موقع پردستخط ہوئے۔
جنرل ضیا کیاقتدارمیں آنے سے پہلے روس نے کراچی میں اسٹیل ملز لگانے میں مددکی اورآئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے ساتھ بھی تعاون کیا۔یہ کمپنی تیل وگیس کی تلاش کیلئے ابھی تک روس سے ملنے والے آلات استعمال کررہی ہے۔پاکستان اس وقت ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے متبادل کے طور پر دوایل این جی پائپ لائن منصوبوں پرکام کررہاہے ،ان منصوبوں میں ایل این جی گوادر پائپ لائن اورکراچی سے لاہور ساؤتھ پائپ لائن شامل ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.