حکومت کس آئین اور قانون کے تحت سرکای محکموں کو این جی اوز کے حوالے کررہی ہے ،پشاورہائیکورٹ،

عدالت نے بنیادی صحت مراکز کی ممکنہ نجکاری روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا، صوبائی حکومت کو نوٹس جاری ،جواب طلب

منگل 23 دسمبر 2014 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پشاور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ حکومت کس آئین اور قانون کے تحت سرکای محکموں کو این جی اوز کے حوالے کررہی ہے کیا حکومت خود سرکاری اداروں کو نہیں چلا سکتی عدالت عالیہ نے بنیادی صحت مراکز کی ممکنہ نجکاری روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالطیف اور جسٹس افسر شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حسین احمد ہارون کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے بنیادی صحت مراکز کی نجکاری اور اسے این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جو کہ درست اقدام نہیں ہے کیونکہ اس سے غریب عوام کو ملنے والی طبی سہولیات مزید مہنگی ہو جائیں گی ۔

پشاورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے قرار دیا کہ حکومت کس آئین اور قانون کے تحت سرکای محکموں کو این جی اوز کے حوالے کررہی ہے کیا حکومت خود سرکاری اداروں کو نہیں چلا سکتی اور عدالت نے بنیادی صحت مراکز کی ممکنہ نجکاری روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا جب کہ صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :