شیخ زید ہسپتال کے ہاسٹل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والی لیڈی ڈاکٹر شازیہ کے قتل کے الزام میں ساتھی ڈاکٹر گرفتار ،

ڈاکٹر نعیم مظفر گڑھ کی رہائشی ڈاکٹر شازیہ سے شادی کا خواہشمند تھا، انکار پر قتل کیا ،پولیس نے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا

منگل 23 دسمبر 2014 21:27

شیخ زید ہسپتال کے ہاسٹل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) شیخ زاید ہسپتال کے ہاسٹل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والی لیڈی ڈاکٹر شازیہ کے قتل کے الزام میں ساتھی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مظفر گڑھ کی رہائشی ڈاکٹر شازیہ شیخ زاید ہسپتال میں ٹریننگ کر رہی تھیں اور سوموار کے روز انکی لاش ہاسٹل کے دوسرے فلور کی سیڑھیوں سے ملی تھی ۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر کے ساتھی ڈاکٹر نعیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ ڈاکٹر نعیم ڈاکٹر شازیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور انکار پر قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :