وزیر اعظم نواز شریف کل قوم سے خطاب کریں گے

منگل 23 دسمبر 2014 21:29

وزیر اعظم نواز شریف کل قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کل رات قوم سے خطاب کر رہے ہیں جس میں وہ انسداد دہشتگردی کے معاملے پر تیار کی جانے والی نئی پالیسی پر قوم کو اعتماد لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر عمر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی کہ کل وزیر اعظم قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کل علی الصبح وزیر اعظم آل پارٹیز کانفرنس کی بھی صدارت کریں گے جس میں نیشنل ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ واضح رہے سانحہ پشاور کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت عسکری قیادت کے تعاون سے نئی انسداد دہشتگردی پالیسی کی تیاری پر کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں ایک پارلیمانی کمیٹی اور ورکنگ گروپ بھی کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :