آزادی صحافت کی جنگ میں صحافتی دنیا سے وابستہ بے شمار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا ہے ،لالہ اسد پٹھان

منگل 23 دسمبر 2014 22:04

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پی ایف یو جے کے رکن ایف ای سی و صدر سکھر پریس کلب لالہ اسد پٹھان نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کی جنگ میں صحافتی دنیا سے وابستہ بے شمار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا ہے پی ایف یو جے شہدا صحافت کے لواحقین کو انصاف فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے، CEOاے آر وائی سلمان اقبال کی جانب سے شہید رپورٹر ارشاد مستوئی کے لواحقین کو دس لاکھ روپے فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے پی ایف یو جے ایسے اقدام کواصلاحی نظر سے دیکھتا ہے شہید کے لواحقین اپنے آپ کا تنہا نہ سمجھیں پی ایف یو جے سمیت ملک بھر کی صحافی برادری ان کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ دنوں جیکب آباد میں (اے آر وائی نیوز) کے شہید رپورٹر ارشاد مستوئی کے لواحقین کیلئے اے آر وائی نیوز کے CEO سلمان اقبال کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک دینے کے موقع پر لواحقین اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدور جلال الدین بھیو ، عبدالحمید کمبوہ ، صحافی تاج رند و دیگر صحافی رہنما موجود تھے ،ے آر وائی نیوز کے CEO سلمان اقبال کی جانب سے شہید صحافی ارشاد مستوئی کے ورثاء کیساتھ اظہار ہمدردی کو سراہاتے ہوئے لواحقین نے لالہ اسد پٹھان سمیت دیگر صحافی برادری کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا ۔

متعلقہ عنوان :