کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن ، 18کمرشل و گھریلوں صارفین پکڑے گئے، گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے

منگل 23 دسمبر 2014 22:15

کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن ، 18کمرشل و گھریلوں صارفین ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) سوئی ناردن گیس کمپنی لاہور ریجن کا کمریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن ، 18کمرشل و گھریلوں صارفین پکڑے گئے، گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے ۔گزشتہ روز ایس این جی پی ایل لاہور ریجن کے جنرل مینیجر کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کی نگرانی ایگزیکٹو انجینئر ز یوسف باقر اور ظہیر نارو نے کی ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران شاہ جمال میں محمد اسحاق ،لارنس روڈ پر محمد افتخار ،وحدت روڈپرقائم مہران ہوٹل ،خلیل الرحمن نان شاپ ملتان روڈ ،محمد رمضان ملک شاپ رحمان پورہ ،محمد اسماعیل ،منورحسن ،مقصود احمد ، سلطان علی ،محمد طفیل ،رانا صابر،محمد اکرم ،محمد شاکر اور نورتن مسیح سمیت دیگر کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ ٹیموں نے پکڑے جانے والوں کے گیس کنکشن منقطع کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :