لاہور، خالی پلاٹ میں معمولی نوعیت کا بم دھما کہ ، 10سا لہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی

منگل 23 دسمبر 2014 22:33

لاہور، خالی پلاٹ میں معمولی نوعیت کا بم دھما کہ ، 10سا لہ بچے سمیت دو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ہربنس پورہ کے علاقہ فتح گڑھ بازار میں واقع خالی پلاٹ میں معمولی نوعیت کا بم دھما کہ جس کے با عث 10سا لہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے دھما کے کی اطلاع پرپو لیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقا می ہسپتال میں داخل کر وادیا ،بتا یا گیا ہے کہ ہر بنس پورہ فتح گڑھ مین با زار کے قریب واقع خا لی پلاٹ میں کوڑے کی ڈھیر سے اچا نک زور دار دھما کے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا مقا می لو گوں کا کہنا ہے کے کوڑے کے ڈھیر میں بم کو دبا یا گیا تھا جو پھٹ گیا پو لیس اور بم اسکواڈ نے علاقے کو کلیر کر دیا ،جبکہ پو لیس کا بھی کہنا ہے کہ لطیف بلاک میں واقع خالی پلاٹ میں چونا بہت زیادہ تعداد میں پڑا ہوا تھا جہاں بچوں نے سردی سے بچنے کے لئے کوڑے میں آگ جلائی چونے کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور زور دار دھماکہ ہوگیا جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اطلاع ملنے کے فوری بعد موقع پر پہنچ کر علاقہ کو کلئیر قرار دے دیا

متعلقہ عنوان :