نیشنل ایکشن کمیٹی نے ملک بھر مین فوجی عدالتین قائم کرنے کی سفار ش کر دی

منگل 23 دسمبر 2014 23:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء )نیشنل ایکشن کمیٹی نے ملک بھر مین فوجی عدالتین قائم کرنے کی سفار ش کر دی ہے جبکہ جماعت اسلامی نے فوجی عدالتون کی مخالفت کر دی ہے منگل کو نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس ہو ا اجلاس کی صدار وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ ،رحمان ملک ،جماعت اسلامی کے فرید پراچہ ،صاحبزادہ طارق اللہ ،عوامی نیشنل پارٹی کے افراسیاب خٹک ،نیشنل پارٹی بلوچستان میر حاصل بزنجو ،مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق ،قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد شیر پاو تحر یک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ،شیریں مزاری پشتون خواملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم خان مندوخیل سمیت دیگر رہنماوں شرکت کی اجلاس میں طویل اور قلیل مدتی اقدام کا جائزہ لیا گیا جس میں ورکنگ گروپ کی اجانب سے دی گئی سفارشات کا جائزہ لیا گیا جن میں ملک بھر میں فوجی عدالتوں کے قیام ،بنانے گئے قوانین پر عملدرآمد ،مدارس میں اصلاحات کیے جانے ،کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں پر پابندی عائد کیے جانے ،نیکٹاکو مضبوط اور موثر بنانے ،دہشت گردی کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی تجویز ،وفاقی سطح پر انتہائی مطلوب افراد کی فہرست تیار کرنے اور ملک بھر میں فوجی عدالتوں اور بیرونی فنڈزکے لیے حکمت عملی کی تیاری ذرائع نےآن لائن کو بتایا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مختلف تجاویز اور قانون پر غور کیا گیا پی پی نے 23تجاویز نیشنل ایکشن کمیٹی کو دیں واضع رہے کمیٹی کا پہلا اجلاس 18دسمبر کو ہوا اور کمیٹی کو سات دن کا وقت دیا گیا