قیدیوں کے ساتھ عشق لڑانے والی خوبرو خاتون جیل آفیسر کو سزا!!!

منگل 23 دسمبر 2014 23:23

قیدیوں کے ساتھ عشق لڑانے والی خوبرو خاتون جیل آفیسر کو سزا!!!

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) برطانیہ کی ایک جیل کی ڈیوٹی پر فائز خوبرو جیل آفیسر کو جیل میں موجود دو قیدیوں کے ساتھ عشق کرنے پر سزا سُنا دی گئی ہے۔ اس جیل آفیسر نے ان قیدیوں کے ساتھ متعدد خطوط کا تبادلہ کیا،اور جیل کے قوانین کو توڑا، جس پر اس 25سالہ جیل آفیسر کو سزا سُنا دی گئی۔

(جاری ہے)


پولیس نے جب شک پڑنے پر جب اس خاتون کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں پر انہیں درجنوں خطوط ملے جو اس خاتون نے قیدیوں کو لکھے تھے، یہ خاتون جیل میں موجود قتل کے ایک ملزم کے ساتھ بذریعہ خطوط رابطے میں تھی، اور اُس سے متعدد اوقات میں جیل کی حدود میں مل بھی چکی تھی ۔

تفتیش کاروں کے مطابق یہ خطوط محبت بھرے الفاظ سے بھرپور تھے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش میں مصروف ہے کہ کیا اس خاتون نے ان قیدیوں کو کوئی خاص رعائیت دی، یا بھاگنے کی کوشش میں مددتو نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :