گیس اور بجلی کابحران ملکی معیشت کیلئے کینسر بن چکا ہے‘ اپو زیشن لیڈر پنجاب ،

سڑکوں ،گلی محلوں تک حکمرانوں کیخلاف پر امن احتجاجی آپشن سمیت ہر آپشن استعمال کرینگے ‘محمود الرشید

منگل 23 دسمبر 2014 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کابحران ملکی معیشت کیلئے کینسر بن چکا ہے ‘ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے لوگ کھا نا پکا نے ، وضو کرنے ، نہانے سے محروم ہوچکے ہیں ، اس صورتِ حال میں تحریک انصاف کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی ‘سڑکوں اور گلی محلوں تک حکمرانوں کے خلاف پر امن احتجاجی آپشن سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے ۔

منگل کے روز اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں اور اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کا دعویٰ کرنے والے حکمران دراصل قوم سے غلط بیانی سے کا م لے رہے ہیں کیونکہ حقائق یہ ہیں کہ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے نہ صرف ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے بلکہ عوام بھی بد ترین مسائل کا شکار ہو چکے ہیں اور اُن کے لئے دو وقت کا کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت گیس کی فوری سپلائی بحال کرے ورنہ عوام سڑکوں پر ہوں گے ، ایل پی جی کی قیمتو ں میں حالیہ 100فی صد اضا فے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور پٹرولیم مصنو عا ت کی قیمتو ں میں کمی مگر ایل پی جی کی قیمتو ں میں اضا فہ حیران کن ہے ۔انہو ں نے کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکا م ہو چکی ہے، کیونکہ ان کے پاس ملکی نظام کو چلانے کیلئے پالیسیاں نہیں صرف باتیں ہیں اور ان باتوں کے سہارے وہ قوم کو بے وقوف بنانے کی کوششوں میں سرکرداں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمران ملکی مسائل حل نہیں کر سکتے تو انہیں اقتدار سے چمٹے رہنے کا بھی کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں اور عوام سے معافی مانگیں۔

متعلقہ عنوان :